اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Odisha Train Accident ملک میں اب تک کے بڑے ٹرین حادثات - 233 افراد کی اب تک موت

اڈیشہ ٹرین حادثے کے بعد ملک میں بڑے ٹرین حادثات میں ایک اور اضافہ ہوا ہے۔ 1980 کی دہائی سے اب تک ملک میں دو درجن سے زیادہ بڑے ریل حادثے ہو چکے ہیں۔ ملک کے بڑے ریل حادثات پر ایک نظر

Odisha Train Accident
Odisha Train Accident

By

Published : Jun 3, 2023, 7:56 AM IST

Updated : Jun 3, 2023, 8:08 AM IST

حیدرآباد: اڈیشہ میں جمعہ کو ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ اس میں اب تک 233 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ یہ تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ پچھلی چار دہائیوں میں ملک میں دو درجن سے زیادہ بڑے ٹرین حادثے ہوئے جن میں بڑی تعداد میں مسافر ہلاک اور لوگ زخمی ہوئے۔ سال 2012 میں تقریباً 14 ٹرین حادثات ہوئے۔

20 اگست 2017- یوپی کے مظفر نگر میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ کلنگا-اتکل ایکسپریس کے 14 ڈبے پٹری سے اترنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا

22 جنوری 2017: آندھرا پردیش کے وجیا نگرم میں ہیراکھنڈ ایکسپریس کے 8 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے میں 39 لوگوں کی موت ہو گئی۔

20 نومبر 2016: کانپور کے قریب ہولناک حادثہ، جس میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

20 مارچ 2015: اتراکھنڈ کے دہرادون سے وارانسی جا رہی جنتا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔ اس حادثے میں 34 مسافروں کی موت ہو گئی۔

28 دسمبر 2013: بنگلور-ناندیڑ ایکسپریس ٹرین میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 26 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس سال 19 اگست کو بہار کے کھگڑیا میں راجیرانی ایکسپریس کی زد میں آکر 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

30 جولائی 2012: اس سال کئی بڑے ریل حادثے ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال ٹرین کے 14 حادثات ہوئے۔

30 جولائی 2012: دہلی سے چنئی جانے والی تمل ناڈو ایکسپریس کی ایک کوچ میں نیلور کے قریب آگ لگ گئی۔ اس میں 30 سے ​​زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

07 جولائی 2011: یوپی میں ٹرین اور بس کے درمیان تصادم میں 38 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید پڑھیں:Coromandel Express Derails in Odisha اڈیشہ میں کورو منڈیل ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 233 ہلاک، 900 سے زائد زخمی

20 ستمبر 2010: گوالیار انٹرسٹی ایکسپریس ایم پی کے شیو پوری میں ایک مال ٹرین سے ٹکرا گئی، جس میں 33 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے

19 جولائی 2010: بنگال میں ونانچل ایکسپریس اور اتر بنگا ایکسپریس آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس میں 62 لوگوں کی جانیں گئیں۔ اس کے ساتھ ہی 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

28 مئی 2010: دنیشوری ایکسپریس بنگال میں پٹری سے اتر گئی، جس میں 170 لوگوں کی جان گئی

Last Updated : Jun 3, 2023, 8:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details