اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Jagdalpur Chhui Mine ملبے میں دب کر سات افراد ہلاک، متعدد مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ - چھوئی کان میں کھدائی کے دوران بڑا حادثہ

چھوئی کان میں کھدائی کے دوران بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ سات افراد ملبے میں دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ سی ایس پی وکاس کمار نے 7 افراد کے موت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں 6 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ Major Accident in Jagdalpur Chhui Mine

ملبے میں دب کر سات افراد ہلاک، متعدد مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ
ملبے میں دب کر سات افراد ہلاک، متعدد مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ

By

Published : Dec 2, 2022, 3:49 PM IST

Updated : Dec 2, 2022, 4:03 PM IST

چھتیس گڑھ جگدل پور کے چھوئی کان میں کھدائی کے دوران بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ سات افراد ملبے میں دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ سی ایس پی وکاس کمار نے 7 افراد کے موت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں 6 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ انہیں جے سی بی کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جے سی بی کی مدد سے سبھی کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایس ڈی آر ایف اور ضلع پولیس موقع پر تعینات ہے۔ اس کان میں تمام گاؤں والے مزدور کے طور پر کام کر رہے تھے۔ Chhui Mine Laborers Buried Under Debris

ملبے میں دب کر سات افراد ہلاک، متعدد مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ

کھدائی کے دوران حادثہ ہوا:جگدل پور بستر ڈویژن میں واقع ہے۔ اس کان کا فاصلہ جگدل پور سے قریب بتایا جاتا ہے۔ چھوئی کان کے حادثے میں سات دیہاتیوں کی موت ہو گئی ہے۔ کان میں پھنسے دیہاتیوں کو نکالا جا رہا ہے۔ ایس ڈی آر ایف اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

ملبے میں 15 سے زائد دیہاتیوں کے دبے ہونے کا خدشہ:ملبے میں 15 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اب تک دو گاؤں والوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ چھوئی کان بستر کے مالگاؤں علاقے میں واقع ہے۔

Last Updated : Dec 2, 2022, 4:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details