قاہرہ: سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے پیر کے روز کہا کہ حج یا عمرہ کے دوران خواتین کے ساتھ محرم کا جانا ضروری نہیں ہے۔ سعودی حکومت نے اس تنازع کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ اب خواتین کے ساتھ محرم کا ہونا لازمی نہیں ہے۔گزشتہ روز قاہرہ میں سعودی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر نے واضح کیا کہ دنیا کے کسی بھی حصے سے خواتین محرم کے بغیر حج یا عمرہ کر سکتی ہیں۔mahram is not mandatory for women during Hajj or Umrah
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی توسیع کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی توسیع ہے۔ کل لاگت 200 ارب ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔ عمرہ ویزوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویزوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے سے جو مسلمان کسی بھی ویزے پر مملکت میں آتے ہیں وہ عمرہ کر سکتے ہیں۔