کناڈا کے رچمنڈ ہل میں واقع ایک ہندو مندر میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑے جانے سے ناراض وہاں کے بھارتی سفارت خانے نے جمعرات کو اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ سی بی سی نے یارک ریجنل پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پانچ میٹر اونچے اس مجسمے کویونگ اسٹریٹ اور گارڈن ایونیوعلاقوں کے ایک وشنو مندر میں بدھ کو توڑدیاگیا۔پولیس نے کہا ہے وہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس واقعہ کو کس نفرت انگیز تعصب کی بنیاد پر انجام دیاگیا۔ Mahatma Gandhi Statue Vandalized in Canada
یارک ریجنل پولیس کی ترجمان کانسٹیبل ایمی بودریو نے کہا کہ مجسمے پر 'ریپسٹ' اور 'خالصتان' جیسے ناگوار الفاظ بھی لکھے گئے۔انہوں نے کہا کہ "یارک ریجنل پولیس کسی بھی قسم کی نفرت پر مبنی واقعہ کو برداشت نہیں کرے گی۔" جو لوگ نسل، قومیت، زبان، رنگ، مذہب، عمر یا جنس کی بنیاد پر دوسروں کو تکلیف پہنچاتے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ حد تک مقدمہ چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ نفرت انگیز جرائم کا اثر کمیونٹیز پر بڑے پیمانے پر ہوتا ہےاور ہم نفرت پر مبنی جرائم کے تمام واقعات کی بھرپور تحقیقات کرتے ہیں۔"
Consulate General of India in Toronto Canada