اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gandhi jayanti 2023 وزیراعظم مودی سمیت کئی رہنماؤں کا بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت

آج ملک بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔ اس موقع پر پی ایم مودی سمیت کئی لیڈروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ Gandhi jayanti 2023

Etv Bharatصدرجمہوریہ، پی ایم مودی سمیت کئی رہنماؤں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی
Etv Bharatصدرجمہوریہ، پی ایم مودی سمیت کئی رہنماؤں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2023, 10:20 AM IST

Updated : Oct 2, 2023, 11:57 AM IST

نئی دہلی: آج ملک بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر یاد کر رہا ہے۔ اس موقع پر پی ایم مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سمیت کئی لیڈروں نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کھرگے آج صبح راج گھاٹ گئے اور گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کی۔ اسی موقع پر پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح ہو کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی پیدائش 2 اکتوبر 1869 کو ہوئی تھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری 2 اکتوبر 1904 کو پیدا ہوئے تھے۔

پی ایم مودی نے خراج عقیدت پیش کی: پی ایم مودی نے کچھ دیر پہلے راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی۔ اس سے قبل سوشل میڈیا ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ گاندھی جینتی کے موقع پر میں مہاتما گاندھی کو سلام کرتا ہوں۔ مہاتما گاندھی نے عالمی سطح پر اثرات مرتب کیے ہیں، جو پوری نسل انسانی کو اتحاد اور ہمدردی کے جذبے کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں گاندھی جی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہمیشہ کام کرتے رہنا چاہیے۔

شاستری جی کے یوم پیدائش پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ لال بہادر شاستری جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج پیش کرتا ہوں۔ ان کی سادگی، قوم کے تئیں لگن اور 'جئے جوان، جئے کسان' کی مشہور آواز آج بھی نسلوں کو متاثر کرتی ہے۔ ہندوستان کی ترقی کے تئیں ان کا غیر متزلزل عزم اور مشکل وقت میں ان کی قیادت مثالی ہے۔ ہم ہمیشہ مضبوط ہندوستان کے ان کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اترپردیش کے سی ایم نے بھی خراج عقیدت پیش کی: اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی گاندھی جینتی پر باپو کو یاد کیا۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ لکھ کر خراج تحسین پیش کیا۔ پوسٹ کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ عدم تشدد کے عالمی دن پر ریاست کے عوام کو بہت بہت مبارکباد۔

Last Updated : Oct 2, 2023, 11:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details