اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

NCP Meeting: آج این سی پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ متوقع

مہاراشٹر میں برسراقتدار پارٹی شیوشینا اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔ اس دوران این سی پی اپنے تمام اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کرنے والی ہے۔ میٹنگ کے پیش نظر پارٹی کے اعلی رہنما شرد پوار کے گھر پر پہنچ چکے ہیں۔

By

Published : Jun 23, 2022, 12:35 PM IST

آج این سی پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ متوقع
آج این سی پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ متوقع

ممبئی: مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ارکان اسمبلی کی میٹنگ سے پہلے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل ،حسن مشرف اور دیگر سینئر رہنما پارٹی سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں۔ اس دوران شیو سینا کے باغی رکن اسمبلی ایکناتھ شندے کے ساتھ سورت میں موجود رہے رکن اسمبلی نتن دیسائی ممبئی واپس آگئے ہیں اور وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ملاقات کر کے ساری معلومات دیں گے۔



شیوسینا رہنما سنجے راؤت نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی کے 17 سے 18 رکن اسمبلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے دباؤ میں گوہاٹی میں رکھے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ’’کچھ ارکان اسمبلی کی بغاوت سے پارٹی نہیں ٹوٹتی۔ اس وقت شندے کے ساتھ گئے ارکان اسمبلی میں سے تقریباً 20 رکن اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں۔‘‘

انہوں نے کہاکہ '' ادھو ٹھاکرے کے قیادت میں پارٹی مضبوط ہے۔ مجھے سمیت کچھ لوگوں پر ای ڈی کا دباؤ ہے۔ اس کے باوجود ہم لوگ شیو سینا میں ہیں اور جدوجہد کریں گے۔‘‘

مزید پڑھیں:۔ Maharashtra Political Crisis: ایکناتھ شندے شیوسینا لیجسلیچر پارٹی کے رہنما رہیں گے


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details