بھارت کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر رادھا کرشنن ماتھر کے استعفے قبول کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ صدر نے 13 گورنرز اور لیفٹیننٹ گورنرز کا تقرر کیا ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا ہے۔ جب کہ اس کے علاوہ گلاب چند کٹاریہ کو آسام کا گورنر، سابق مرکزی وزیر شیو پرتاپ شکلا کو ہماچل پردیش کا گورنر بنایا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ ملک کی صدر دروپدی مرمو نے قبول کر لیا ہے۔ کوشیاری کے ساتھ ساتھ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر رادھا کرشنن ماتھر کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ صدر نے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔
صدر دروپدی مرمو نے جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ گلاب چند کٹاریہ کو آسام کا گورنر، سابق مرکزی وزیر شیو پرتاپ شکلا کو ہماچل پردیش کا گورنر بنایا گیا ہے۔
صدر کے ذریعہ مقرر کردہ گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کی فہرست درج ذیل ہے:۔
(i) لیفٹیننٹ جنرل کیولیا تریوکرم پارنائک، گورنر، اروناچل پردیش
(ii) لکشمن پرساد اچاریہ، گورنر، سکم
(iii) سی پی رادھا کرشنن، گورنر، جھارکھنڈ
(iv) شیو پرتاپ شکلا، گورنر، ہماچل پردیش
(v) گلاب چندر، گورنر، آسام