پولیس نے مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں بڑے پیمانے پر مہم چلاتے ہوئے کووڈ 19 کی خلاف ورزی کرنے والے 767 آٹو ڈرائیورس کے خلاف چالان کرتے ہوئے 3 لاکھ 80 ہزار روپئے وصول کیے۔
تھانے کے ڈی سی پی ٹریفک نے بتایا کہ آٹو رکشا ڈرائیورس کے خلاف 19 اور 20 تاریخ کے دن کورونا وائرس سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کیے گئے۔
مہاراشٹرا میں کووڈ قواعد کے خلاف ورزی پر آٹو ڈرائیورس کو چالان اس سے قبل ممبی ریلوے اور برہنمی ممبئی میونسپل کارپوریش نے ٹرینمیں4 ہزار 618 مسافرین کو ماسک نہ پہننے پر یکم تا 14 فروری کو چالان کیا تھا۔ ریاست بھر میں کووڈ۔19 کے ضابطوں پر عمل کرنا اور ماسک پہننا لازمی ہے۔
یہ چالان ایسے وقت کیے گئے جب گذشتہ روز محکمہ صحت نے مہاراشٹر میں 6،281 نئے COVID-19 کیس اور 40 اموات کی اطلاع دی تھی۔ ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ 19 کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔