اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Maha Kumbh Mela in Kashmir: مہا کمبھ میں شریک عقیدت مندوں نے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا - آندھراپردیش سے عقیدت مند پہنچے گاندربل

عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کو سندھ میں دھو کر اپنے گناہ صاف کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں، عقیدت مندوں نے کہا کہ یہ Maha Kumbh Mela in Kashmir مذہبی رسم ہم ہر 12 سال کے بعد انجام دینے کے لیے آندھراپردیش سے یہاں آتے ہیں۔

مہا کمبھ میں شرکت کرنے آئے عقیدت مندوں نے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا
مہا کمبھ میں شرکت کرنے آئے عقیدت مندوں نے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا

By

Published : Nov 29, 2021, 7:17 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں مہا کمبھ Maha Kumbh Mela in Kashmir منانے کے لیے آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے لوگ آج سے ہی ضلع میں ایک ہفتہ قبل جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مہا کمبھ میں شرکت کرنے آئے عقیدت مندوں نے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا

اطلاع کے مطابق ہر 12 سال کے بعد یہ مہا کمبھ میلہ وسطی کشمیر Maha Kumbh Mela in Kashmir کے گاندربل میں سندھ ندی میں ڈوبکیاں لگا کر منایا جاتا ہے حالانکہ دیکھا جائے تو کشمیر میں درجہ حرارت اس وقت منفی اثرات 2 ڈگری کے پار چل رہا ہے، جس کی وجہ سے سندھ نالہ کا پانی اس وقت زیادہ سرد ہے اور اس ٹھنڈ کے موسم میں نہانا کسی بھی خطرے سے کم نہیں ہے۔

لیکن آندھراپردیش سے آنے والے عقیدت مند بڑے جوش و خروش کے ساتھ ٹھنڈ پانی اور منفی درجہ حرارت کی پرواہ کیے بغیر نارائن باغ، وائل میں سندھ کے پانی میں ڈوبکیاں لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ان عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کو سندھ میں دھو کر اپنے گناہ صاف کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں، عقیدت مندوں نے کہا کہ یہ مزہبی رسم ہم ہر 12 سال کے بعد انجام دینے کے لیے آندھراپردیش سے یہاں آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔

اور اس دوران اگر کسی کسی کے ماتا پتا کی موت ہوئی ہوتی ہے تو ان کا بھی ہم یہاں آکر پنڈدان کرتے ہیں، اس دوران ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والے اس میلے میں اگرچہ aب تک سینکڑوں عقیدت مندوں نے ندی میں نہاکر اور پوجا پاٹ کرنے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں تاہم اس میلے میں اور لوگوں کی اچھی خاصی تعداد آنے کی توقع ہے کیونکہ یہ میلہ دو ڈسمبر تک چلتا رہے گا۔

اور ہم ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کشمیری لوگوں کام بھی شکر گزار ہے کہ انہوں نے مہا کمبھ میلے ہر طرح کے انتظامات کا خیال رکھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details