سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے متعلق مدراس ہائی کورٹ کے تبصرے کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینچ کو اپنے فیصلے میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ ہائی کورٹس کے رد عمل سخت ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کو احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانا چاہیے تھا۔
الیکشن کمیشن سے متعلق مدراس ہائیکورٹ کا تبصرہ سخت: سپریم کورٹ - الیکشن کمیشن کو احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانا چاہئے
سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے اس تبصرے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پر قتل کا کیس چلایا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عدالتیں میڈیا کو رپورٹنگ سے نہیں روک سکتیں۔
الیکشن کمیشن سے متعلق مدراس ہائیکورٹ کا تبصرہ سخت: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ بینچ اور فیصلے دونوں کو ہی آئینی روایات اور اقدار کے مطابق حساس ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ عدالتیں میڈیا کو رپورٹنگ سے نہیں روک سکتی ہیں۔