مورینا:ریاست مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کے ایک گاؤں کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار ایک عمر رسیدہ خاتون کو گھسیٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔ تاہم پولیس نے اس کی تردید کی اور خاتون پر الزام لگایا کہ وہ ملزم کی گرفتاری کے لیے رکاوٹیں پیدا کر رہی تھیں۔ پولیس نے خاتون پر ملزم کو موقع سے فرار ہونے میں مدد کرنے کا بھی الزام لگایا۔ کیس کی تفصیلات دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ ایک شکایت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم نے مورینا ضلع کے باری کاپورا گاؤں کا دورہ کیا تاکہ ملزم سہیب سنگھ کے خلاف معاملے کی تحقیقات کی جا سکے۔ پولیس نے کہا کہ ایک شکایت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بسایا تھانے کے ایس ایچ او نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک پولیس ٹیم کو باری کاپورا گاؤں روانہ کیا تھا۔ جب پولیس والے فرسٹ ریسپانس گاڑی کے اندر تھے تو اس خاتون نے آکر ایک کانسٹیبل کی ٹانگ پکڑ لی اور اس نے خود کو اس کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کی۔ MP elderly woman accuses cops of highhandedness
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خاتون کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔ جب کہ اگر پولیس اہلکاروں کے خلاف یہ الزام ہے کہ انہوں نے بزرگ خاتون اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ زیادتی کی ہے تو معاملے کی تحقیقات کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وہیں جس ملزم کو پولیس گرفتار کرنے گئی تھی، اس نے الزام لگایا کہ دو پولیس والے شیلو اور اشوک گرجر ہمارے گھر آئے اور میری ماں اور بیوی کو بے رحمی سے مارا۔ میں دونوں پولیس والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، میری ماں کو گھسیٹا گیا۔ انہوں نے میری اس طرح گھسیٹا کی وہ بے ہوش ہوگئیں۔