اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Four Bangladeshi Nationals Arrested: بنگلہ دیش کی ممنوعہ تنظیم جے ایم بی کے چاراراکین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ - ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جماعت مجاہدین

اے ٹی ایس نے بنگلہ دیش سے متعلقہ ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم 'جماعت مجاہدین' JMB کے چار سرگرم اراکین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Four Bangladeshi Nationals Arrested

بنگلہ دیش کی ممنوعہ تنظیم جے ایم بی کے چار اراکین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
بنگلہ دیش کی ممنوعہ تنظیم جے ایم بی کے چار اراکین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

By

Published : Mar 13, 2022, 9:19 PM IST

بھوپال: مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاعات کی بنیاد پر مدھیہ پردیش پولیس کی انسداد دہشت گردی ٹیم Madhya Pradesh ATS نے بنگلہ دیش سے متعلقہ ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم جماعت مجاہدین JMB کے چار سرگرم اراکین کو گرفتار کرنے کا دوعویٰ کیا۔

وہیں اے ٹی ایس کی جانب سے مہیا کرائی گئی معلومات کے مطابق چاروں کو کل درمیانی رات یہاں گھنی آبادی والے علاقے میں چھاپہ کی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد اے ٹی ایس کی جانب سے دیگر اقدامات بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہاکہ جے ایم بی کے چاروں فعال اراکین بنگلہ دیش کے شہری بتائے گئے ہیں، جو بھوپال میں رہتے تھے۔ ان کے قبضہ سے الیکٹرونک آلات، قابل اعتراض مواد ودیگر سامان ضبط کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 10JeM Associates Arrested in JK: جیش محمد سے روابط کے الزام میں دس افراد گرفتار

گرفتار مشتبہ عسکریت پسندوں میں فجر علی، محمد عقیل، ظہورالدین عرف ابراہیم اور فجر زینل شامل ہے۔ ان کے قبضہ سے الیکٹرونک آلات اور مشتبہ دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details