اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سڑک حادثے میں دولہا سمیت 6 باراتیوں کی موقع پر ہی موت - گاؤں مہلو کے قریب ٹریکٹر

مدھیہ پردیش کے اندور کھنڈوا میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ کھنڈوا بیتول شاہراہ پر گاؤں مہلو کے قریب ٹریکٹر کی ٹرالی الٹ گئی۔ اس حادثے میں دولہا سمیت 6 باراتیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 18 شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہرسود اورخلوہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

tractor carrying marriage party overturns
سڑک حادثے میں دولہا سمیت 6 باراتیوں کی موقع پر ہی موت

By

Published : Dec 3, 2020, 10:48 PM IST

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بہت خطرناک تھا ٹریکٹر ٹرالی میں 35 سے زائد باراتی سوار تھے، ایسی صورت میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ جیسے ہی ٹریکٹر کی ٹرالی پلٹی، اس میں موجود تمام افراد نیچے گر پڑے اور موقع پر ہی افراتفری مچ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال لانے کے لئے پانچ ایمبولینس موقع پر پہنچی۔

حادثے کے بارے میں اطلاع ملنے پر، کھنڈوا کے کلکٹر اننے دویدی اور ایس پی وویک سنگھ بھی حادثے کی جگہ پر پہنچے اور زخمیوں کو جلد ہسپتال پہنچانے میں مدد فراہم کی۔ زخمیوں ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

بنگال کے متعدد ماہی گیر بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ہاتھوں گرفتار

پنچائت نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو چھ ہزار روپے امدادی رقم دی گئی ہے۔ بارات موجواڑی سے گاؤں مہلو جارہی تھی یہ حادثہ مہلو سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details