اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Student Opinion on UP Election 2022: یوپی اسمبلی انتخابات پر لکھنؤ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی رائے - ای ٹی وی بھارت اردو کی لکھنؤ یونیورسٹی کے طلباء سے گفتگو

اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Elections نزدیک ہیں اور سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں سرگرم ہیں۔ اس درمیان عوام اور طلبا و طالبات کے مسائل اور ان کے رجحانات کیا ہیں ان تمام سوالوں کے ساتھ ای ٹی وی بھارت نے لکھنؤ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سے Students of Lucknow University بات چیت کی اور ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔

Student Opinion on UP Election 2022
لکھنؤ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اسمبلی انتخابات پر کیا کہتے ہیں

By

Published : Dec 10, 2021, 4:21 PM IST

ایک طرف جہاں طلبا و طالبات نے موجودہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت کے کام کاج پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور ان کی اسکیمز کو بھی شمار کرایا تو دوسری طرف طلبا و طالبات نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مہنگائی، بے روزگاری، ڈیزل پٹرول کے بڑھتے ہوئے قیمت، رسوئی گیس کے بڑھتے ہوئے قیمت، انٹرنیٹ اور موبائل ریچارج کے بڑھتے ہوئے قیمت پر سخت سوال اٹھائے اور موجودہ حکومت سے ناراض نظر آئے۔

ویڈیو

بی اے سال سوم کی طالبہ سید صدف تسنیم کا کہنا ہے کہ این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق اترپردیش میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں تیزی Crimes Against Women on the Rise in Uttar Pradesh سے اضافہ ہوا ہے۔ خواتین تحفظ پر حکومت کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ کووڈ وبا میں حکومت کام کرنے میں ناکام رہی۔ عوام کو مہنگائی بےروزگاری کا سامنا ہے، جس کے حل کی جانب موجودہ حکومت کوئی بھی اقدامات نہیں کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Public Opinion in Lucknow West: لکھنؤ ویسٹ اسمبلی حلقہ میں عوام کا رجحان



آنے والے انتخابات میں اترپردیش کا نوجوان اور عوام ان تمام مسائل کے حوالے سے ہی ووٹ کرے گی۔

وہیں دوسری طرف بی جی پی کے حامی طلبا و طالبات نے موجودہ حکومت کے کام کاج پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش حکومت متعدد اسکیمز کے تحت گھر گھر تک سہولیات Door to door facilities under various schemes in Uttar Pradesh پہنچی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details