لکھنؤ: اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں 1090چوراہے پر گزشتہ دنوں کار سوار شخص کے ذریعے کشمیری میوہ تاجروں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے ان کے سامان کو گھومتی ندی میں پھینکنے کا واردات انجام دیا گیا تھا۔ جس کے بعد کشمیری تاجروں کے مابین غم وغصہ دیکھنے کو ملا تھا لیکن اب پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار سوار ایل ڈی اے کا افسر تھا اور پل کے رنگ و روغن اور سجاوٹ کے کام کی وجہ سے ملازمین کے ساتھ پُل خالی کرا رہا تھا۔ پولیس نے تفتیش کی ہے جس میں پولیس کو بدسلوکی اور سامان پھینکنے کے کوئی بھی ثبوت نہیں ملے ہیں۔
لکھنؤ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پورے معاملے کی جانچ کی گئی ہے۔ جانچ میں پایا گیا ہے کہ دیپک سنگھ لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازم ہیں۔ وہ اپنے کئی ملازمین کے ساتھ پُل کی صاف صفائی اور مرمت کے سلسلے میں پُل کو خالی کرا رہے تھے۔ جس کے مخالفت تاجروں کے ذریعے کی گئی۔ بدسلوکی اور سامان پھنکنے کے کوئی بھی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ موقع پر امن و امان برقرار ہے۔