اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Famous Tunde Kabab Owner Passed Away لکھنؤ کے معروف ڈش ٹنڈے کباب کے مالک کا انتقال

بین الاقوامی شہرت یافتہ لکھنؤ ٹونڈے کباب کے مالک حاجی رئیس کا 88 برس کے عمر میں انتقال ہوگیا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ لکھنؤ کا ٹنڈے کباب برسوں سے اپنی منفرد شناخت کا حامل ہے۔ حاجی رئیس احمد کے آباء و اجداد نے اس کی شروعات کی تھی۔ Famous Tunde Kabab Owner Passed Away

لکھنؤ کے معروف ڈش ٹنڈے کباب کے مالک کا انتقال
لکھنؤ کے معروف ڈش ٹنڈے کباب کے مالک کا انتقال

By

Published : Dec 3, 2022, 6:15 PM IST

لکھنؤ: بین الاقوامی شہرت یافتہ لکھنؤ ٹونڈے کباب کے مالک حاجی رئیس کا 88 برس کے عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہیں عیش باغ کے قبرستان میں آج سپرد خاک کیا گیا۔ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔ جس کے بعد شہر کے سرکردہ شخصیات نے تعزیت پیش کی ہے۔ ان کے بڑے بیٹے نے والد کے انتقال کے غم میں دو روز ٹنڈے کباب چوک میں واقع ہوٹل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ لکھنؤ کا ٹنڈے کباب برسوں سے اپنی منفرد شناخت کا حامل ہے۔ لزیز ذائقے کے شوقین افراد دنیاں بھر سے لکھنؤ کا رخ کرتے ہیں۔ ٹنڈے کباب طویل عرصے سے عوام و خواص کے مابین مقبول ترین ڈش تصور کیا جاتا ہے۔ حاجی رئیس احمد کے آباء و اجداد نے اس کی شروعات کی تھی اور ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے اس ذمہ داری کو سنبھالیں گے۔

لکھنؤ کے ٹنڈے کباب کی تعریف کئی فلمی اسٹار نے بھی کی ہے اور اسے فلموں میں بھی دیکھایا گیا ہے۔ آج بھی لکھنؤ میں بڑی شخصیات آتی ہے تو ٹنڈے کباب کا ذائقہ ضرور ٹیسٹ کرتے ہیں۔ حاجی رئیس کے انتقال سے ٹنڈے کا ایک روشن عہد ختم ہوگیا۔ اب ان کے اہل خانہ کے افراد اس ذمہ داری کو سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Tunde Kabab: ٹنڈے کباب لکھنو کی شناخت کس طرح بنے

ABOUT THE AUTHOR

...view details