غوثیہ جامع مسجد میں مدنی ہیلتھ کیئر میں ایک دن کے علاج کی معمولی رقم پندرہ روپے رکھا گیا ہے تاکہ کسی کی عزت نفس کو ٹھیس نہ پہنچے کہ اس نے مفت میں علاج کرایا ہے۔
آل انڈیا محمدی مشن کے اہم ذمہ دار احمد میاں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ انتہائی پسماندہ ہے۔ یہاں پر مزدور طبقہ سے وابستہ افراد کی آبادی ہے۔ غربت کی وجہ سے بیشتر افراد علاج کرانے کے استطاعت میں نہیں ہیں۔ جامع مسجد انتظامیہ اور محمد محمدی مشن نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو کم سے کم قیمت میں علاج فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کا ارادہ ہے کہ آگے چل کے پندرہ روپے کی جگہ پانچ روپے مریض سے لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں جاری مدنی ہیلتھ کیئر میں سبھی مذاہب کے افراد کا بلاتفریق ملت و مذہب علاج کیا جاتا ہے۔ مسجد رفاہ عام کے لیے تعمیر کی جاتی ہے اور اسی کے مدنظر ہر علاقے کے غریب لوگوں کو علاج فراہم کرنے کے لئے مدنی ہیلتھ کئیر کا افتتاح کیا گیا ہے جہاں پر روزانہ اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کریں گے۔