لکھنؤ: آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر پورے ملک میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے۔ ہر گھر ترنگا مہم کے تحت مدارس میں بھی آزادی کا جشن منانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دارالحکومت لکھنؤ کے بڑا چاند گنج علاقے میں واقع مدرسہ حنفیہ ضیاء القران میں تمام طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ طلبہ کو ہر روز حب الوطنی کا درس دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر طلبہ کو مجاہدین آزادی کے حوالے سے مضمون نگاری مقابلہ کا بھی منعقد کیا جائے گا اور ان کی قربانیوں کو یاد کر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ Amrit festival preparations complete in up madrasas
ای ٹی وی بھارت نے مدرسہ کے اساتذہ سے بات چیت کی، اس دوران مولانا جمیل نظامی نے کہا کہ ہر دور میں مدارس نے حب الوطنی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے سلسلے میں تمام طرح کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد اہل مدارس کو بھی حب الوطنی کے اظہار کا موقع ملا ہے جو بے حد مسرت کی بات ہے۔ وہیں مولانا عرفان نے کہا کہ طلبا کو مجاہدین آزادی کے بارے میں بتایا گیا۔ مولانا فضل حق خیر آبادی، مفتی عنایت اللہ کاکوری، مولانا حسرت موہانی، مولوی احمد اللہ شاہ اور مولانا آزاد جیسے ہیروز کے جذبہ ایثار اور حب الوطنی کا درس دیا گیا۔