اردو

urdu

By

Published : Sep 10, 2021, 10:22 AM IST

ETV Bharat / bharat

سبکدوش لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ اتراکھنڈ کے نئے گورنر مقرر

بیبی رانی موریہ کے استعفیٰ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ (سبکدوش) کو جمعرات کو اتراکھنڈ کا نیا گورنر بنایا گیا ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور ریاستی بی جے پی صدر مدن کوشک نے گرمت سنگھ کو گورنر بنائے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

lt general retd gurmit singh appointed new governor of uttarakhand
سبکدوش لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ اتراکھنڈ کے نئے گورنر مقرر

بیبی رانی موریہ کے استعفیٰ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (سبکدوش) گرمیت سنگھ کو اتراکھنڈ کا نیا گورنر بنایا گیا ہے۔

گرمیت سنگھ اتراکھنڈ کے آٹھویں گورنر کی حیثیت سے ریاست میں اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور ریاستی بی جے پی صدر مدن کوشک نے گرمیت سنگھ کو گورنر بنائے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ فوج کے ایک سابق سینئر افیسر کو اتراکھنڈ کا گورنر بنا کر فوجی محکمہ کو پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ 2022 میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، ایسی صورت حال میں سابق لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ کو اتراکھنڈ میں گورنر کے طور پر تعینات کرتے ہوئے فوجی اکثریتی ریاست پر مرکزی حکومت نے ایک تیر سے دو نشانے لگائے ہیں۔ اتراکھنڈ کے بپن راوت پہلے ہی سی ڈی ایس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ''کچھ طاقتیں ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہیں''

بیبی رانی موریہ یوپی الیکشن لڑ سکتی ہیں: دراصل بی بی رانی موریہ نے تین سال مکمل کرنے کے بعد 8 ستمبر کو استعفیٰ دے دیا۔ 28 اگست 2018 کو بیبی رانی موریہ نے اتراکھنڈ میں گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ استعفیٰ دینے سے پہلے انہوں نے دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی۔ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ بیبی رانی موریہ اگلے سال یوپی الیکشن لڑ سکتی ہے۔

اتراکھنڈ میں اب تک کون کون رہے گورنر: جانیے۔

  • سرجیت سنگھ برنالہ - 09 نومبر 2000 - 07 جنوری 2003.
  • سدرشن اگروال - 08 جنوری 2003 - 28 اکتوبر 2007۔
  • بنوری لال جوشی - 29 اکتوبر 2007 - 05 اگست 2009۔
  • مارگریٹ الوا - 06 اگست 2009 - 14 مئی 2012۔
  • عزیز قریشی - 15 مئی 2012 - 08 جنوری 2015۔
  • کرشنا کانٹ پال - 08 جنوری 2015 - 25 اگست 2018۔
  • بیبی رانی موریہ - 26 اگست 2018 - 08 ستمبر 2021۔

واضح رہے کہ کئی تمغوں سے نوازے گئے افسر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ تقریباً چار دہائیوں کی خدمات کے بعد فروری 2016 میں فوج سے سبکدوش ہوئے۔ فوج میں اپنی خدمات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے وائس چیف آف آرمی اسٹاف، اسسٹنٹ جنرل اور 15 ویں کور کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details