اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لیفٹیننٹ جنرل شرما نے چیف آف اسٹاف ہیڈکوارٹرس مغربی کمان کا عہدہ سنبھالا - LT GEN DEVENDRA SHARMA

لیفٹیننٹ جنرل شرما نے تین دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں مغربی سیکٹر میں آرمرڈ ریجمنٹ، آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری ڈویژن کی کمان سنبھالی ہے۔

LT GEN DEVENDRA SHARMA, TAKES OVER AS CHIEF OF STAFF, HQ WESTERN COMMAND
LT GEN DEVENDRA SHARMA, TAKES OVER AS CHIEF OF STAFF, HQ WESTERN COMMAND

By

Published : Oct 18, 2021, 6:52 PM IST

لیفٹیننٹ جنرل دیوندرا شرما نے پیر کو چیف آف اسٹاف ہیڈکوارٹرس مغربی کمان کا عہدہ سنبھالا۔

ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل شرما نے 'ویر سمرتی' پر پھول مالا چڑھائی اور مغربی کمان کے ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بتا دیں کہ لیفٹیننٹ جنرل دیوندرا شرما نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی اور انڈین ملٹری اکیڈیمی کے فارغ التحصیل ہیں۔

انہوں نے تین دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں مغربی سیکٹر میں آرمرڈ ریجمنٹ، آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری ڈویژن کی کمان سنبھالی ہے۔

انہیں بہادری میں سینا میڈل کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details