نئی دہلی: لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان (ریٹائرڈ) نے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا عہدہ سنبھال لیا۔ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان ملک کے دوسرے سی ڈی ایس ہیں۔ چارج سنبھالنے سے قبل صبح وہ نیشنل وار میموریل گئے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دفتر پہنچنے پر تینوں سروسز کے اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا۔Anil Chauhan takes charge as CDS
لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان سیکرٹری محکمہ فوجی امور کے فرائض بھی دیکھیں گے۔ وہ پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ جنرل راوت دسمبر 2021 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ تب سے یہ عہدہ خالی پڑا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان نے فوج میں تقریباً 40 سال پر محیط کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ، اسٹاف اور اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ ان کے پاس انسداد دہشت گردی اور انسداد بغاوت کی کارروائیوں کا خاص طور سے جموں و کشمیر اور شمال مشرق میں وسیع تجربہ ہے۔