لوک سبھا اسپیکر اوم برلا 31 اگست 2021 کو جموں و کشمیر کے پنچایتی راج اداروں کے بااختیار بنانے کے پارلیمانی آؤٹ ریچ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
برلا کے علاوہ، سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز کے مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر مملکت، پرہلاد سنگھ پریل، ارکان پارلیمنٹ، جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نرمل کمار سنگھ اور دیگر معزز شخصیات اس موقع پر شرکت کریں گی۔
پنچایتی راج اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے پارلیمانی آؤٹ ریچ پروگرام لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کا ایک انوکھا اقدام ہے۔ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام، اس کا مقصد نچلی سطح پر حکمرانی اور منصوبہ بندی کے اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔
اس طرح کا پہلا آؤٹ ریچ پروگرام 08 جنوری 2021 کو دہرادون میں منعقد کیا گیا تھا۔ پروگرام میں 445 پنچایت نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ، تقریبا 40،000 پنچایت کے نمائندے اور عہدیدار ویب لنک کے ذریعے پروگرام سے آن لائن منسلک تھے۔