اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

(World Toilet Day) : عوامی تعاون سے صفائی مہم کو آگے بڑھانا ممکن ہے: اوم برلا

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا (Lok sabha speaker om birla ) نے ’ ورلڈ ٹوائلٹ ڈے‘ (world toilet day) کے موقع پر کہا کہ دیہات میں خواتین صاف پانی کی کمی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں، انہیں ضروری وسائل کے حصول کے لیے لمبی دوری کا سفر طئے کرنا پڑتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بحران کو حل کرنے کے لیے دیہات میں ایسے ضرورت مند خواتین کی کمیٹیاں شروع کی ہیں۔

اوم برلا
اوم برلا

By

Published : Nov 19, 2021, 8:43 PM IST

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا (Lok sabha speaker om birla ) نے کہا کہ صفائی مہم کو ملک کے لوگوں کے فعال تعاون و شراکت سے ہی آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

اسپیکراوم برلا نے ’ ورلڈ ٹوائلٹ ڈے‘ (world toilet day) کے موقع پر صاف پانی اور صفائی ستھرائی سے متعلق ایک پروگرام میں کہا کہ مہاتما گاندھی نے صفائی کو زندگی کی سب سے اہم چیز قرار دیا ہے اور یہ آزادی سے زیادہ اہم ہے۔ لوگوں کو سوچھتا ابھیان کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانا چاہئے، جیسا کہ مہاتما گاندھی نے کیا تھا۔

آج بھی دیہات میں لوگ گندا پانی پینے پر مجبورہیں۔ موجودہ حکومت جل جیون مشن کے تحت صاف پانی کی فراہمی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام متعلقہ تنظیموں کو ’میرا گاؤں صاف، میرا شہر صاف‘ جیسی مہم چلانے کی ضرورت ہے کیونکہ عوامی بیداری بھی بہت ضروری ہے۔ ملک کے عوام کی فعال شمولیت سے ہی صفائی مہم کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

برلا نے مزید کہا کہ دیہات میں خواتین صاف پانی کی کمی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں، انہیں ضروری وسائل کے حصول کے لیے لمبی دوری کا سفر طئے کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بحران کو حل کرنے کے لیے دیہات میں ایسے ضرورت مند خواتین کی کمیٹیاں شروع کی ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details