برلا نے کسی رکن پارلیمنٹ کا نام نہیں لیا، لیکن ان کا یہ بیان ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہووا موئترا کے ایک ٹویٹ Mahua Mitra Tweet کے ایک دن بعد آیا، جس میں انہوں نے (موئترا) کہا کہ انہیں ان کے مقررہ وقت میں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
لوک سبھا کے اسپیکر Lok Sabha Speaker نے کہا کہ ایوان کے اندر اور باہر اسپیکر کی بنچ کے بارے میں تبصرہ کرنا ایوان کے وقار اور مریادا کی خلاف ورزی ہے۔ ایوان میں وقار کا ایک اعلیٰ معیار برقرار ہے، جس کا احترام تمام معزز اراکین کرتے ہیں۔ ایوان میں اسپیکر کی بنچ کی یہ کوشش رہی ہے کہ ایوان کو غیر جانبداری سے قواعد و ضوابط کے مطابق چلایا جائے۔