قبل ازیں ایوان کی کارروائی صبح 11 بجے جیسے ہی شروع ہوئی، اسپیکر اوم برلا نے اراکین کو پچھلے دنوں ایوان کے چار سابق ممبران کی موت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایوان نے ان کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس دوران انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے تعطل کی وجہ سے ایوان کے کام کاج کے متاثر ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سیشن میں تعطل کی وجہ سے صرف 17 نشستیں منعقد ہوئیں اور محض 21 گھنٹے 24 منٹ کام کاج ہوسکا جو کہ کل طے شدہ مدت کا صرف 22 فیصد ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ ارکان کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کام 74 گھنٹے 46 منٹ تک متاثر ہوا۔ انہوں نے اس سیشن میں منظور شدہ او بی سی کی فہرست سے متعلق آئین ترمیمی بل سمیت مختلف بلوں کا بھی حوالہ دیا۔ اس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔
اس دوران وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بیشتر مرکزی وزراء بھی ایوان میں موجود تھے۔ ساتھ ہی کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی اپوزیشن کی گیلری میں موجود تھیں۔