اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Budget Session 2023 ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی بیس مارچ تک ملتوی - پارلیمنٹ میں ہنگامہ

بجٹ سیشن 2023 کے پانچویں دن حکمراں جماعت اور اپوزیشن پارٹیاں اپنے اپنے مطالبات کو لے کر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مسلسل ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی بیس مارچ بروز پیرتک ملتوی کر دی گئی۔ Lok Sabha proceedings adjourned

ہنگامہ کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی بیس مارچ تک ملتوی
ہنگامہ کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی بیس مارچ تک ملتوی

By

Published : Mar 17, 2023, 12:36 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن 2023 کے دوسرے مرحلے کے پانچویں دن ہنگامے کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی 20 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ معلومات کے مطابق لوک سبھا میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ مسلسل راہل گاندھی سے معافی مانگنے کی اپیل کر رہے تھے۔ دوسرا مرحلہ 13 تاریخ کو شروع ہوا تھا لیکن گزشتہ چار دنوں سے مسلسل ہنگامہ آرائی کے باعث پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلسل کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے لندن میں بھارت میں جمہوریت کے حوالے سے دیے گئے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

بی جے پی کے ارکان اسمبلی اس سلسلے میں ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دے رہے ہیں۔ تاہم، راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کی ہے اور لوک سبھا میں اپنی بات پیش کرنے کے لیے وقت مانگا ہے۔ جمعہ کو بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ راہل گاندھی کو معافی مانگنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے بیرون ملک میں بھارت کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور پاکستان کی زبان ایک ہے۔ وہیں کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں اڈانی گروپ پر ہنڈن برگ کی رپورٹ کی تحقیقات کے لیے جے پی ایس سی کے مطالبے پر دونوں ایوانوں میں مسلسل ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کا ایک گروپ بھی حکومت پر مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی میں خلل پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: Budget Session 2023 ہنگامہ کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

ایوان میں آج بھی وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہ ہوسکے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے رکن جاگیش کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ایوان کو سابق رکن کریندو بھٹاچاریہ کے انتقال کے بارے میں بھی مطلع کیا اور ایوان نے خاموش اختیار کرکے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد چیئرمین نے ضروری قانون سازی کے کاغذات میز پر رکھواتے ہوئے کہا کہ انہیں مختلف اراکین کی جانب سے رول 267 کے تحت 11 نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے معاملے سے متعلق یہ نوٹس کانگریس کے نیرج ڈانگی، اکھلیش پرتاپ سنگھ، کمار کیتکر، ناصر حسین، ایمی یاگنک، رنجتا رنجن، کے سی وینوگوپال اور عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایلاورم کریم نے دیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details