اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Lok Sabha and Rajya Sabha Adjourned لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی - لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران جمعرات کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 6, 2023, 4:29 PM IST

نئی دہلی:پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران جمعرات کو لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا حصہ ہنگامہ آرائی سے متاثر ہوا۔ اپوزیشن نے اڈانی گروپ سے متعلق کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا، جب کہ حکومت نے لندن میں راہل گانندھی کی جانب سے جمہوریت پر دیے گئے بیان معاملے میں راہل گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ وہیں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کے روز کہا کہ ایوان کی اعلی ترین روایت رہی ہے، لیکن موجودہ سیشن میں جس کا سلوک کیا جا رہا ہے وہ درست نہیں ہے۔ لوک سبھا میں ہنگامہ کے درمیان لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ وہ ایوان کو چلانے کے لیے ہر مسئلہ پر بحث کے لیے تیار ہیں، لیکن آپ لوگ ایوان کو چلنے نہیں دینا چاہتے۔ یہ پارلیمانی روایت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ اسپیکر نے ارکان کو وندے ماترم کی دھن پر اپنی نشستوں پر کھڑے ہونے کو کہا لیکن اپوزیشن کے ارکان چا ہ ایوان کے قریب ہی کھڑے رہے۔ وندے ماترم کی دھن بجانے کے بعد ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

وہیں راجیہ سبھا میں حزب اقتدار اور اپوزیشن کے درمیان ہنگامہ کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا اور ایوان کی کارروائی معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ جس کی وجہ سے وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کی کارروائی نہيں ہو سکی۔ صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ضروری کاغذات ایوان کی میز پر رکھوائے۔ اس دوران کانگریس اور اپوزیشن کے دیگر ارکان نے اڈانی کی کمپنیوں میں بے ضابطگیوں پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔ وہیں کانگریس رہنما وینوگوپال نے کہا کہ جمعرات کو مقررہ وقت کے مطابق دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کے بعد ترنگا مارچ کا اہتمام کیا جائے گا۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا سیشن صرف حکومت کے رویے کی وجہ سے بے کار گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details