اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک کورونا کے طوفان کو پھر شکست دے گا: مودی - urdu news

وزیراعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان منگل کی رات پونے نو بجے اچانک ملک سے خطاب کیا

PM
PM

By

Published : Apr 20, 2021, 10:00 PM IST

Updated : Apr 21, 2021, 6:26 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ طوفان کی شکل اختیار کرنے والی کورونا وبا کی دوسری لہر نے ملک کے لئے ایک بہت بڑا چیلینج کھڑا کردیا ہے لیکن صبر و تحمل اور عزم کے ساتھ عوامی شراکت کی طاقت سے ملک اس طوفان کو شکست دے سکتا ہے۔

ملک پھر کورونا کے طوفان کو شکست دے گا:مودی

نریندر مودی نے پورے ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان منگل کی رات پونے نو بجے اچانک ملک سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک ایک بار پھر کورونا کے ساتھ ایک بڑی جنگ لڑرہا ہے، پچھلے سال کی صورتحال پھر بھی قابو میں تھی لیکن اس بار کورونا انفیکشن کی دوسری لہر طوفان بن چکی ہے جس نے ایک بہت بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اب ملک کورونا سے لڑنے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔ ڈاکٹروں کو مہارت حاصل ہے اور وہ اپنی جانیں بچا رہے ہیں۔ ٹیسٹ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور صبر سے لڑائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا سہرا ملک کے شہریوں کو جاتا ہے، انہوں نے نظم و ضبط اور صبر آزما جدوجہد کرتے ہوئے ملک کو یہاں تک لائے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس بار بھی ہم عوامی شراکت کی طاقت سے کورونا کے طوفان کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مزدوروں میں اعتماد پیدا کریں کہ وہ جہاں رہیں وہیں رہیں کیونکہ انہیں وہاں کام ملے گا اور ویکسین بھی لگیں گی۔ انہوں نے ریاستوں سے کہا کہ لاک ڈاؤن آخری آپشن ہونا چاہئے اور سب کو اپنی پوری کوشش کرنی چاہئے کہ اس کی نوبت نہ آئے۔ ہمیں مل کر ملکی معیشت کو سنبھالنا ہوگا اور اپنے آپ کو بھی بچانا ہوگا۔

نریندر مودی نے کہا کہ ملک مشکل اوقات میں صبر نہیں کھونے اور صحیح فیصلے لینے کے اصول کو سامنے رکھ کر کام کررہا ہے اور کئے گئے اقدامات سے صورتحال میں تیزی سے بہتری آئے گی۔

انہوں نے وطن عزیز کو یقین دلایا کہ اگر انہوں نے ہمت، صبر اور نظم و ضبط کو ترک نہیں کیا تو ملک کے حالات کو بدلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کو لاک ڈاؤن سے بچانا ہے۔ ہمارا زور یہ ہونا چاہئے کہ لاک ڈاؤن کے آخری آپشن کی ضرورت نہیں پڑے۔ اس کے لئے ریاست، ریاستی حکومتوں کو مائکرو کنسلٹنٹ زون کی فراہمی پر زور دینا ہوگا۔

رمضان المبارک کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقدس مہینے سے ہم صبر اور نظم و ضبط سیکھتے ہیں جو کورونا کے خلاف ہماری جنگ میں اہم ہے۔ ہمیں دوائی بھی اور سختی بھی کے اصول کی صد فیصد پیروی کرنی ہوگی۔

انہوں نے رام نومی کے موقع پر مریادہ پرشوتم رام کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام کو کووڈ کے طرز عمل کی تمام حدود کی مکمل پاسداری کا عہد کرنا ہوگا۔

خاص طور پر ملک کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اپنے گھروں میں ایسا ماحول پیدا کرنا چاہئے کہ گھر کا کوئی بھی فرد بغیر کسی ضروری کام کے باہر نہ نکلے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان آگے آکر نظم و ضبط کی پیروی کریں تو نہ تو کرفیو کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی لاک ڈاؤن کی۔ انہوں نے تشہیری چینلوں سے بھی اپیل کی کہ وہ لوگوں کو آگاہ کریں اور اس سمت میں اپنی کوششیں بڑھائیں تاکہ خوف کا ماحول کم ہوسکے۔

لوگوں کو افواہوں اور مغالطے میں نہ پڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بہت سارے ادارے ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں۔ سب سے زیادہ اپیل یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ آگے آئیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں کیونکہ ہم صرف انسان اور خدمت خلق سے ہی اس جنگ کو جیتنے میں کامیاب ہوپائیں گے۔

(یو این آئی)

Last Updated : Apr 21, 2021, 6:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details