اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کورونا کے بڑھتے معاملوں کے باوجود ملکی پیمانے پر لاک ڈاؤن لگانا ممکن نہیں' - Lockdown on national scale is not possible says sitharaman amid covid wave

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ حکومت بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن نہیں لگائے گی، بلکہ کنٹینمینٹ ژون بنا کر اس وبا پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔

کورونا کے بڑھتے معاملوں کے باوجود ملکی پیمانے پر لاک ڈاؤن لگانا ممکن نہیں'
کورونا کے بڑھتے معاملوں کے باوجود ملکی پیمانے پر لاک ڈاؤن لگانا ممکن نہیں'

By

Published : Apr 14, 2021, 4:05 PM IST

بھارت میں تیزی سے بڑھتےکورونا کے کیسیز کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کو یہ واضح کیا کہ حکومت بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن نہیں لگائے گی، بلکہ کنٹینمینٹ ژون کے ذریعہ اس پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔

ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں وزیر خزانہ نے عالمی بینک کا یہ کہتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا کہ' عالمی بینک نے بھارت کی ترقی کے لیے مزید قرضے کی گنجائش میں اضافہ کیا ہے یہ قابل تعریف ہے۔

اس دوران نرملا سیتا رمن نے یہ بھی واضح کیا کہ 'حکومت ملکی سطح پر لاک ڈاؤں نہیں نافذ کرے گی۔ وزیر خزانہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'اس وبائی مرض کی دوسری لہر کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو مشترکہ طور پر شامل کیا جائے، جس میں ٹیسٹ، ٹریک ٹریٹ ویکسینیشن کی پانچ بنیادی حکمت عملی اور کورونا کے مناسب طرز عمل شامل ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'کورونا کی دوسری لہر کے باوجود بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ اس سے معیشت پر کافی گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details