رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے حکومت پر زور دیا کہ اس لاک ڈاؤن سے عوام کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن دس دنوں کے بعد بڑھایا نہ جائے۔
تلنگانہ لاک ڈاؤن دس دنوں سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے: اسدالدین اویسی - asaduddin owaisi
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے بارے میں کہا کہ لاک ڈاؤن سے کئی افراد کا روزگار خراب ہوگا اور بہت سے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔
اسد الدین اویسی
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہائیکورٹ کے دباؤ میں آکر لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ریاست کی صحت کی پالیسی میں عدالت کی مداخلت تشویشناک ہے۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ ریاست کے عوام سے متعلق فیصلے جمہوری طور پر منتخب حکومت کو کرنا چاہئے۔ تلنگانہ حکومت نے ہائیکورٹ کو مشورہ دیا کہ اگر ضروری ہو تو مدد لیں۔
Last Updated : May 11, 2021, 7:40 PM IST