لاک ڈاؤن کے انتظامات کے دوران حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں کے دورہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مہلک وائرس سے احتیاط کریں، ماسک استعمال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔
حیدرآباد: پولیس کمشنر کی عوام سے لاک ڈان پر عمل کرنے کی اپیل
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے کابینہ میٹنگ کے بعد ریاست میں دس دنوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج صبح 10 بجے سے لاک ڈان نافذ کردیا گیا ہے۔
تلنگانہ میں دس دن کے لیے مکمل لاک ڈان
اس موقع پر سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی دوکانیں اور میڈیکل اسٹورز صبح 6 بجے تا 10 بجے کھلی رہے گے۔ ہاسپٹل جانے والے لوگوں کے پاس دواخانہ کی رسید ہونا ضروری ہے۔
تلنگانہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے ریاست بھر میں دس دنوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کے دوسرے شہریوں کے مقابلے حیدرآباد میں کیسز کم ہیں۔
Last Updated : May 12, 2021, 4:42 PM IST