مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ محکمۂ جل شکتی نے ہمیشہ شوگ پورہ کو پانی سے محروم رکھا ہے اور شوگ پورہ کے لوگ عرصۂ دراز سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہورہے ہیں۔
انہوں نے محکمۂ جل شکتی کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے جان بوجھ کر ہمیں پانی سے محروم رکھا اور یہاں کی خواتین ایک دو کلو میٹر دور جاکر پانی حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ سے سوال کیا کہ شوگ پورہ کے لوگوں کے ساتھ کیوں زیادتی ہورہی ہے اور لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لئے کیوں ترس رہے ہیں۔