اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

صحت افزا مقام سونہ مرگ اور مانسبل جانے پر پابندی - ضلع انتظامیہ گاندربل

ضلع انتظامیہ گاندربل نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ بارسو اور گنڈ گگن گیر میں ناکہ لگاکر کسی سیاح کو ان مقامات کی طرف جانے کی اجازت نہ دے۔

گاندربل کے صحت افزا مقام سونہ مرگ اور مانسبل جانے پر پابندی
گاندربل کے صحت افزا مقام سونہ مرگ اور مانسبل جانے پر پابندی

By

Published : Aug 30, 2021, 1:38 PM IST

Updated : Aug 30, 2021, 2:08 PM IST

کورونا وائرس عالمگیر وبا کے پیشِ نظر ضلع انتظامیہ گاندربل نے حکم جاری کیا ہے جس میں صحت افزا مقام سونہ مرگ اور مانسبل کی طرف جانے والے سیاحوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

صحت افزا مقام سونہ مرگ اور مانسبل جانے پر پابندی
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں مقامات پر انہی سیاحوں کو جانے کی اجازت دی جائے گی جن کے پاس ہوٹل کی تصدیق شدہ بکنگ ہوگی۔ ضلع انتظامیہ گاندربل نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ بارسو اور گنڈ گگن گیر میں ناکہ لگاکر کسی سیاح کو ان مقامات کی طرف جانے کی اجازت نہ دے۔ ضلع انتظامیہ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ سونہ مرگ شاہراہ پر صرف لداخ کی طرف جانے والے گاڑیوں کو ہی جانے کی اجازت ہوگی۔ ضلع انتظامیہ نے سی ای او سونہ مرگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ سونہ مرگ کے ہوٹل والوں کو ہدایت دے کہ وہ اپنی ہوٹلوں کو سینی ٹائز کریں اور ایس او پیز کا احترام کریں۔ وہیں دوسری طرف ضلع گاندربل کے سونہ مرگ اور مانسبل میں سیاحت سے جڑے لوگ اس فیصلے سے ناراض ہیں۔ مختلف اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں نے الزام لگایا کہ اگر ہر جگہ پر پارک کھول دیئے گئے ہیں تو مانسبل اور سونہ مرگ بند کیوں رکھے گئے ہیں؟



اس سلسلہ میں جب وہاں کے پنچ عبدالعزیز سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ضلع گاندربل کے سونہ مرگ اور مانسبل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر دو ڈیپارٹمنٹس کے ایک ہی سربراہ ہیں۔ چیف ایگزیکٹیو نے کچھ دن پہلے آرڈر نکالا ہے کہ سونہ مرگ اور مانسبل پارک دونوں بند رہیں گے۔ جس کی وجہ سے شکارا والے اور جو بھی سیاحت سے جڑے ہوئے لوگ ہیں وہ بے روزگاری کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مانسبل اور سونہ مرگ ان دونوں پارکوں کو کھول دیا جائے۔

Last Updated : Aug 30, 2021, 2:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details