چندولی: اتر پردیش کے چندولی میں بلوا تھانہ علاقہ کے ترگاواں سید پور پُل سے ایک شخص نے گنگا میں چھلانگ لگا دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور راہگیر سے اس شخص کا موبائل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ سکلڈیہا بازار کے رہائشی دیپک سونکر (22) ولد سریش سونکر نے ہفتہ کی شام تقریباً 5 بجے ایک راہگیر کو روکا۔ دیپک نے اپنا فون راہگیر کو دیا اور اس سے ویڈیو بنانے کو کہا۔ دیپک کے کہنے پر راہگیر اس کی ویڈیو بناتا رہا۔ اسی دوران دیپک نے اپنی گرل فرینڈ کا نام لے کر گنگا میں چھلانگ لگا دی۔ تھوڑی دیر بعد جب کوئی حرکت نہ ہوئی تو ویڈیو بنانے والا راہگیر موقع سے فرار ہوگیا۔ Live Suicide Video of Chandauli
لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیپک کا موبائل اور بائک اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے دیپک کے گھر والوں کو واقعہ کی اطلاع دی۔ اہل خانہ کے مطابق دیپک نے اپنی گرل فرینڈ کے نام کا ویڈیو بناتے ہوئے گنگا میں چھلانگ لگائی ہے۔ پولیس معاملہ کو محبت کے اینگل سے دیکھ رہی ہے۔