یوپی ایس سی سول سروسز امتحان 2021 کا حتمی نتیجہ آج جاری کر دیا گیا۔ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعہ جاری کردہ ریزلٹ کے مطابق شروتی شرما (رول نمبر 0803237) نے ملک بھر میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ وہیں اس بار 685 کی امیدواروں کی فہرست میں کل 23 مسلم امیدوار ہی یو پی ایس سی میں کامیاب ہو سکے۔
ٹاپ سو میں کسی بھی مسلمان کو جگہ نہیں ملی اور اس طرح اس سال کے نتائج میں مسلم نمائندگی محض تین فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔ یہ تقریباً گذشتہ ایک دہائی کے دوران مسلم امیدواروں کی سب سے خراب کارکردگی ہے۔ گزشتہ سال 31 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ AList of Successful Muslim Candidates in UPSC 2021
جن مسلم امیدواروں نے سول سروسز کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے، ان کے نام درج ذیل ہیں:
نمبر شمارہ | نام | رینکنگ |
1 | اریبہ نعمان | 109 |
2 | محمد صبور خان | 125 |
3 | سید مصطفیٰ ہاشمی | 162 |
4 | افنان عبدالصمد | 274 |
5 | ارشد محمد | 276 |
6 | محمد ثاقب عالم | 279 |
7 | اسرار احمد کچلو | 287 |
8 | محمد عبدالرؤف شائق | 309 |
9 | نازش عمر انصاری | 344 |
10 | فیصل خان | 364 |
11 | سمائلہ چودھری | 368 |
12 | مہوش ٹاک | 386 |
13 | محمد قمرالدین خان | 414 |
14 | محمد شبیر | 419 |
15 | فیصل رضا | 441 |
16 | معصوم رضا خان | 457 |
17 | آصف اے | 464 |
18 | تحسین بانو ڈوڈی | 482 |
19 | شیخ محمد زیب ذاکر | 496 |
20 | مسکان ڈاگر | 474 |
21 | محمد صدیق شریف | 516 |
22 | محمد شوکت عظیم | 545 |
23 | انور حسین | 600 |