کیرالہ کے مختلف اضلاع کے متعدد مقامات پر گزشتہ کئی دنوں سے ہورہی مسلسل بارش سے لوگ پریشان ہیں۔ اس بارش سے اب تک سات اموات کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ فوج کے جوان اور این ڈی آر ایف کے ارکان کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مسلسل بارش کے سبب زمینی تودے کھسکنے کے سبب لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے 12 افراد لاپتہ ہیں۔
ریاست کے کوٹیم کوٹٹکال اور اڈوکی کوکیار علاقہ میں کئی مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کوٹایام، پٹھانمٹھیٹا اور اڈوکی اضلاع میں سیلاب کی صورتحال ہنوز خراب ہے۔