کانپور:ریاست اتر پردیش کے کانپور میں مشہور بسکٹ کاروباری کے بیٹے پر عشق کا جنون اتنا حاوی ہوا کہ اس نے اپنی معشوقہ کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا قتل کرادیا۔ اس ہائی پروفائل معاملے میں قتل کی سازش میں شامل چھ لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ تین لوگوں کو باعزت بری کیا گیا ہے۔ یہ قتل 27 جولائی 2014 کو ہوا تھا۔ مقتولہ کے والد کو باعزت بری کر دیا گیا ہے۔ Kanpur Jyoti Murder Case
کانپور کے ایک مشہور برانڈیڈ بسکٹ بنانے والے اوم پرکاش شیام دثانی کے بیٹے پیوش شیام دثانی نے اپنے پڑوس میں رہنے والی منیشا مکھیجا کے عشق میں اپنی بیوی جیوتی شیام دثانی کی 27 جولائی 2014 کی رات کو سازش کرکے قتل کر دیا تھا۔ قتل کے بعد پیوش شیام دشانی نے خود ہی پولیس کو اطلاع دی کہ کچھ بدمعاشوں نے اسے گاڑی سے کھینچ کر باہر پھینک دیا ہے اور اس کی بیوی کو اغواء کر کے لے گئے ہیں۔
معاملہ ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے اس وقت کے آئی جی پولیس کانپور زون اشوتوش پانڈے نے پورے زون کو الرٹ کر دیا اور خود سڑک پر اتر آئے۔ تقریبا ایک گھنٹے کے بعد پنکی تھانہ علاقہ میں جیوتی کی گاڑی اور اس میں جیوتی شیام دثانی کی لاش برآمد ہوئی۔ معاملے کی تحقیق میں جب آئی جی اشوتوش پانڈے نے پیوش شیام داشانی اور اس کی اہلیا جیوتی شیام دثانی کے بارے میں تمام سي سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے، جس میں یہ دونوں جس ہوٹل سے کھانا کھا کر نکلے تھے، وہاں سے لے کر روڈ پر لگے تمام کیمرے بھی چیک کیے گئے۔ جس میں شوہر پیوش شیام دشاني کی بنائی گئی کہانی جھوٹی لگنے لگی۔