وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر منعقد ’یوم تعلیم‘تقریب کا شمع روشن کر کے افتتاح کیا۔ ادھیویشن بھون میں منعقد یوم تعلیم تقریب میں وزیر اعلیٰ نے مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ کو اسکولی طالبات نے کتابوں کا سیٹ پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔ یوم تعلیم تقریب میں ریاست کا گیت بھی بجایا گیا۔
آج منعقد یوم تعلیم تقریب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹر شنکر ناتھ جھا کو مولانا ابوالکلام آزاد تعلیمی ایوارڈ 2021 سے نوازا۔
وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر شنکر ناتھ جھا کو شال، مومینٹو اور ڈھائی لاکھ روپے کا چیک دیا۔
یوم تعلیم تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم سنجے کمار نے خیر مقدمی خطاب کیا۔
یوم تعلیم تقریب کے بعد میڈیا اہلکاروں سے بات کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں کو بہار کے عوام نے جب کام کر نے کا موقع دیا تو مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر بہار میں یوم تعلیم کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
یہاں سال 2007 میں پہلی مرتبہ یوم تعلیم کا انعقاد کیا گیا۔اس سے قبل کئی لوگوں کے ساتھ طویل گفتگو ہوئی تھی۔ ہم لوگوں نے کہا کہ شروع کردیں گے لیکن قومی سطح پر کیوں نہیں ہو رہا ہے، ہو نا چاہئے تھا۔