اردو

urdu

By

Published : Jan 10, 2023, 12:41 PM IST

ETV Bharat / bharat

Library Set Up in Mosque دہلی کی مسجد میں قائم ہونے والی پہلی لائبریری

قومی دارالحکومت دہلی کی شاہ گل مسجد میں سٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے 'سٹی پبلک لائبریری قائم کی گئی ہے جو کہ مسجد میں قائم ہونے والی پہلی لائبریری ہے۔ Library Set Up in Mosque in Delhi

Library Set Up in Mosque
مسجد میں قائم ہونے والی پہلی لائبریری

library in a mosque

دہلی: ایک دور تھا جب مساجد محض نماز پڑھنے اور عبادت کرنے کے لیے نہیں کی جاتی تھی بلکہ ان میں مختلف علوم و فنون کی تربیت اور سماجی خدمات انجام دی جاتی تھیں۔ دھیرے دھیرے یہ پریکٹس ختم ہوتی گئی اور مساجد کو محض عبادات کے لیے ہی مختص کیا جانے لگا، لیکن اب پھر سے تاریخ اپنے آپ کو دوہرا رہی ہے اور ایک بار پھر سے مساجد میں دور جدید کی تعلیم اور کمپیوٹر کی تربیت کا کام اسی طرز پر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ Public Library by City Foundation at Masjid

مسجد میں قائم ہونے والی پہلی لائبریری

اس کام کی ایک کڑی دہلی کی اس پہلی لائبریری کی جو کسی مسجد میں قائم کی گئی ہے، اس لائبریری کا نام مسجد شاہ گل لائبریری ہے جس میں ابھی 7 ہزار سے زائد کتابیں مختلف موضوعات پر اردو، ہندی، انگلش، عربی، فارسی اور رشین زبانوں میں موجود ہیں۔ یہاں صرف کتابیں ہی نہیں بلکہ کمپوٹر، لیپ ٹاپ اور پروجیکٹر جیسی سہولیات بھی طلباء کو دستیاب ہیں۔ مسجد شاہ گل میں قائم سٹی پبلک لائبریری کے تمام اخراجات سٹی فاؤنڈیشن کے سبھی ذمہ داران اپنی جیب سے برداشت کر رہے ہیں۔ City Public Library in Delhi

مسجد میں قائم ہونے والی پہلی لائبریری

سٹی فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری محمد جاوید نے بتایا کہ ان کی ٹیم کافی عرصے سے مسجد میں لائبریری قائم کرنے کی کوشش میں مصروف تھی اور ایک طویل جدوجہد کے بعد انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مسجد کمیٹی کے ذمہ داران نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ 'مسلمانوں کے پاس مساجد کی شکل میں جگہ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر ہم چاہیں تو اس کا بہتر استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن مساجد میں ایسی جگہیں ہیں وہاں مساجد کمیٹی ممبران کو چاہیے کہ وہ مسجد شاہ گل میں قائم سٹی پبلک لائبریری جیسی لائبریریز قائم کریں تاکہ اس سے نوجوان نسل فیضیاب ہو سکے۔

مسجد میں قائم ہونے والی پہلی لائبریری

یہ بھی پڑھیں: Tree Library In Alipurdaur ٹری لائیبریری بچوں اور گاوں والوں کی توجہ کا مرکز

شاہ گل مسجد میں قائم سٹی پبلک لائبریری کے خزانچی محمد اخلاق کا کہنا تھا کہ چونکہ پرانی دہلی میں گھر کافی چھوٹے ہوتے ہیں ایسے میں طلباء کو گھروں میں وہ ماحول نہیں مل پاتا جس میں وہ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر سکیں اسی لیے ہماری کوشش ہے کہ آئندہ دنوں میں اس لائبریری کے ذریعے ہی طلباء کو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرائیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details