دوڑ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور اس میں وادی کے مختلف سکولوں اور کالجوں سے تقریبا ایک ہزار طلباء نے حصہ لیا۔ طلباء نے اس موقع پر منشیات سے دور رہنے کا عہد بھی کیا۔
وہیں کشمیر کے صوبائی کمشنر پی کے پولے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "وادی میں بہار کی آمد ہو چکی ہے۔ نوجوان بھی بہار کی طرح ہوتے ہیں۔ ایسے میں انہیں منشیات سے دور رکھنا ضروری ہے۔ اسی غرض سے آج تقریب کا انعقاد کیا گیا اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جھنڈی دکھا کر دوڑ کی شروعات کی۔"
Drug Awareness Campaign in Srinagar: سرینگر میں منشیات کی لت کے خلاف بیداری پیدا کرنے کےلیے دوڑ کا انعقاد - جموں و کشمیر کی خبر
مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شور آفاق جھیل ڈل کے کنارے بدھ کے روز منشیات کے منفی اثرات کے حوالے سے نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔ Drug Awareness Campaign
سرینگر میں منشیات کی لت کے خلاف بیداری پیدا کرنے کےلیے دوڑ کا انعقاد
یہ بھی پڑھیں:
Manoj Sinha On Terrorism And Drugs: شدت پسندی اور منشیات پر ایل جی منوج سنہا کا بیان
ان کا مزید کہنا تھا کہ "وادی میں منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جن میں یہاں کے de-addiction مراکز کو مضبوط کیا جارہا ہے۔ جو نوجوان اصلاۃ میں مبتلا ہوئے ہیں ان کو گنہگار نہیں بلکہ شکار کی طرح دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں جو اس منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔"
Last Updated : Mar 23, 2022, 2:30 PM IST