اننت ناگ: وادی کشمیر میں سرکاری اراضی بشمول کاہچرائی اور روشنی لینڈ سے عوام کی بے دخلی کے تحت انہدامی کارروئی کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں آج صبح ضلع اننت ناگ کے مہندی کدل علاقے میں سینئر حریت رہنما قاضی احمد یاسر کے شاپنگ کمپلیکس کو مہندم کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ بشارت قیوم کی ہدایت پر میونسپل کونسل اننت ناگ اور محکمہ مال کے افسران کی ایک مشترکہ ٹیم نے مہندی کدل اننت ناگ میں واقع سینئر حریت رہنما و سابق میر وعظ قاضی احمد یاسر کے شاپنگ کمپلیکس کو منہدم کردیا تاہم دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قاضی احمد یاسر اور ان کا بھائی قاضی شبلی پچھلے کئی سالوں سے جیل میں قید ہیں۔
واضح رہے کہ وادی میں سرکاری اراضی بشمول کاہچرائی اور روشنی لینڈ سے عوام کی بے دخلی کے تحت انہدامی کارروئی کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں ضلع اننت ناگ میں بھی انہدامی کارروائی جاری رہی۔ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ جناب بشارت قیوم کی ہدایت پر میونسپل کونسل اننت ناگ اور محکمہ مال کے افسران کی ایک مشترکہ ٹیم نے نئی بستی اننت ناگ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی۔ نئی بستی اور کھنہ بل علاقوں میں روشنی لینڈ ایکٹ کے تحت 16 کنال اور 4 مرلہ اراضی سے تجاوزات کو ہٹایا گیا۔