گزشتہ دنوں دہلی کی آلودگی Pollution in Delhi کی سطح میں بہتری آنے کے بعد ایک بار پھر یہاں آلودگی کی سطح انتہائی خراب زمرے میں Pollution Levels in the Worst Category پہنچ گئی ہے۔ آج صبح دہلی کا AQI 366درج کیا گیا ہے، جوانتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی این سی آر کی ہوا میں ایک بار پھر زہر پھیلنے لگا ہے۔ دہلی کے کچھ علاقوں میں آلودگی کی سطح انتہائی خراب زمرے میں پہنچ گئی ہے۔ جس میں گزشتہ ہفتے میں قدرے کمی آئی تھی۔
گزشتہ دنوں وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پریس کانفرنس کرکے کہا تھا کہ دہلی کی آلودگی میں بہتری ہے لیکن اسکولوں کو کھولنے کی ابھی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ محکمہ نے 14 اور 15 دسمبر کومزید آلودگی بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ ان تاریخوں میں آلودگی بہتری ہونے کے بعد اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔