بھارت میں کورونا کیسز میں گزشتہ روز کے مقابلے کمی آئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 795 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 58 افراد کی موت ہوئی ہے، اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 416 ہو گئی ہے۔ بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 12 ہزار 54 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 208 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 4 کروڑ 24 لاکھ 96 ہزار 369 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ New Corona Cases in India
India Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کے ایک ہزار سے کم نئے کیسز
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 208 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 4 کروڑ 24 لاکھ 96 ہزار 369 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ Total corona Recoveries in India
یہ بھی پڑھیں: Statue will be Erected in Memory of the Health Workers: بریلی میں کورونا سے فوت ہونے والے صحتی ملازمین کی یاد میں بنے گا مجسمہ
اب تک بھارت میں کُل 79 کروڑ 15 لاکھ سے زیادہ نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 4 لاکھ 66 ہزار 332 نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 184 کروڑ 87 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 7 اگست 2020 کو ملک میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ، 23 اگست 2020 کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر 2020 کو 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ Total Vaccination in India