اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں 11 دن میں تیسری بار کورونا کے 20 ہزار سے بھی کم کیسز

کورونا وائرس کی سست رفتار کی وجہ سے اور گزشتہ 11 دنوں میں تیسری مرتبہ ملک میں 20 ہزار سے بھی کم کووڈ19 کے نئے کیسز کی رپورٹ ہے۔ جس سے شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافے سے فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک میں 11 دن میں تیسری بار کورونا کے 20 ہزار سے بھی کم کیسز
ملک میں 11 دن میں تیسری بار کورونا کے 20 ہزار سے بھی کم کیسز

By

Published : Dec 29, 2020, 2:17 PM IST

منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 16،432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 24 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔

گزشتہ 11 دنوں میں یہ تیسرا موقع ہے جب وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 20 ہزار سے کم رہی ہے۔ اس سے قبل 19 دسمبر کو 19،556 اور 27 دسمبر کو 18،732 کیسز درج کئے گئے تھے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 24،900 مریض شفایاب ہوئے جس سے مجموعی تعداد 98.07 لاکھ ہوگئی ہے اور اس کی شرح 95.92 فیصد ہوگئی ہے۔

ایکٹیو کیسزکی تعداد 8720 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 2.68 لاکھ رہ گئی اور اس کی شرح 2.63 فیصد رہی۔ اسی عرصے میں 252 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1،48،153 ، اور شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details