نئی دہلی: کانگریس نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن (آر جی ایف) اور راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ (آر جی سی ٹی) کے رجسٹریشن کی منسوخی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے اتوار کو دیر گئے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ دیوالی سے عین قبل وزارت داخلہ نے آر جی ایف اور آر جی سی ٹی دونوں کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا ہے۔ حکومت نے عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانے کے مقصد سے فاؤنڈیشن اور چیریٹیبل ٹرسٹ کے خلاف الزامات کو دہرانے کا کام کیا ہے۔ حکومت بڑھتی ہوئی قیمتوں، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے گہری پریشانی میں گھری معیشت کی حالت پر عوامی غصے کو سمجھتی ہے۔ اس لیے یہ مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ Cancellation of Registration of RGF
انہوں نے کہا کہ آر جی ایف کو 1991 میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے بعد ہندوستانیوں اور دیگر اقوام کے درمیان خیر سگالی پیدا کرنے کا کام سونپا گیا تھا، تاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی بشمول آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کی جامع اور پائیدار ترقی اور پنچایت، ضلع اور میونسپلٹی سطح پر خواتین، نوجوانوں اور مقامی حکومت کو بااختیار بنا کر تشدد، سیلاب، خشک سالی جیسی قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں خاص طور پر معذور افراد کو راحت فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ آر جی ایف ملک کے مختلف حصوں میں ان خیالات کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ہے جس سے لاکھوں افراد مستفید ہوئے ہیں۔ Cancellation of Registration of RGF