اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Anti National Speech: ملک مخالف تقریر پر عمران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: شہباز شریف - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایبٹ آباد میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک مخالف تقریر کی ہے جس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ Shahbaz Sharif on imran khan speech

ملک مخالف تقریر پر عمران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: شہباز شریف
ملک مخالف تقریر پر عمران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: شہباز شریف

By

Published : May 9, 2022, 10:15 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں جلسہ عام میں ملک مخالف تقریر کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ’ایکسپریس ٹریبیون‘ نے پیر کو یہ رپورٹ دی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ان کے ’’ناپاک عزائم‘‘ کو کسی بھی قیمت پر پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ Legal action will be taken against Imran for anti-national speech: Shahbaz Sharif

شہباز شریف کا یہ بیان فوج کے ایک ترجمان کی جانب سے سیاستدانوں، صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو پاکستانی فوج اور اس کی قیادت کو ملک کے سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کے خلاف خبردار کرنے کے بعد آیا ہے۔ انہوں نے عمران خان پر ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ عمران خان ملک اور اس کے اداروں کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details