اردو

urdu

By

Published : May 1, 2023, 9:35 AM IST

ETV Bharat / bharat

Priyanka to PM میرے بھائی راہل سے سیکھیے جو ملک کے لیے گولی کھانے کو تیار ہے: پرینکا گاندھی

وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر میں کسی نے لوگوں کے مسائل کے ازالہ کو اہمیت نہیں دی، بلکہ پی ایم او میں ان لوگوں کی فہرست بنائی گئی ہے جنہوں نے وزیر اعظم پر تنقیدیں کی ہیں۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی

جمکھنڈی :کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کے بدسلوکی سے متعلق ریمارکس پر کہا کہ کسی کو عوامی زندگی میں اس طرح کی چیزوں کا سامنا کرنے کی ہمت دکھانی چاہئے۔پرینکا نے وزیر اعظم کو اپنے بھائی راہل گاندھی سے سبق لینے کا مشورہ بھی دیا،پرینکا گاندھی نے کہا کہ راہل گاندھی سے سیکھئے جو ملک کی خاطر گولیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں"۔

کانگریس کو اس کے صدر ملکارجن کھرگے کے 'زہریلے سانپ' کے ریمارک پر نشانہ بناتے ہوئے مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی اور اس کے رہنماؤں نے اب تک 91 بار ان کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پچھلے دو تین دنوں سے جو کچھ دیکھ رہی ہوں وہ عجیب ہے۔ میں نے کئی وزرائے اعظم دیکھے ہیں۔ اندرا جی (اندرا گاندھی)، انہوں نے اس ملک کے لیے گولیاں کھائیں۔ راجیو گاندھی جنہوں نے اس ملک کے لیے اپنی جان قربان کی۔ میں نے پی وی نرسمہا راؤ اور منموہن سنگھ کو اس ملک کے لیے سخت محنت کرتے دیکھا ہے۔

مزید پڑھیں:Priyanka Gandhi in Pratigya Rally: 'بی جے پی حکومت میں کاروبار برباد، نوجوان بے روزگار'

پرینکا نے کہا کہ لیکن وہ (مودی) پہلے وزیر اعظم ہیں جو آپ کے سامنے آتے ہیں اور روتے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ وہ آپ کا دکھ سننے کے بجائے یہاں آکر اپنے بارے میں بتاتے ہیں۔

پرینکا نے کہا، ’’مودی جی خوفزدہ نہ ہوں۔ یہ عوامی زندگی ہے اور ایسی چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمت دکھانے اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details