اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Reactions on Mohammed Zubair: مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے زبیر کی گرفتاری کی مذمت کی - آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری

گزشتہ کل دہلی پولیس نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو گرفتار کیا، جس کے بعد متعدد سیاسی رہنماوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور بی جے پی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔Reactions on Mohammed Zubair

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے زبیر کی گرفتاری کی مذمت کی
مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے زبیر کی گرفتاری کی مذمت کی

By

Published : Jun 28, 2022, 9:17 AM IST

نئی دہلی: اپوزیشن کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے آلٹ نیوز کے صحافی محمد زبیر کی دہلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ زبیر کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت، تعصب اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والا ہر شخص ان کے لیے خطرہ ہے۔ Leaders of various political parties condemned Zubair's arrest

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ "سچ کی ایک آواز کو گرفتار کرنے سے ایک ہزار اور پیدا ہوں گے۔ ظلم پر ہمیشہ سچائی کی فتح ہوتی ہے۔ # ڈرو مت۔" آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ زبیر کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔ دہلی پولیس نے انہیں بغیر کسی نوٹس کے اور کسی نامعلوم ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے جو کہ مناسب عمل کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ "دہلی پولیس مسلم نسل کشی مخالف نعروں کے بارے میں کچھ نہیں کرتی ہے لیکن نازیبا زبان کی رپورٹنگ اور غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے 'جرم' کے خلاف تیزی سے کارروائی کرتی ہے۔" کانگریس رہنما ششی تھرور اور جے رام رمیش نے بھی زبیر کی گرفتاری کو سچائی پر حملہ قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وہیں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'اچھے نہیں لگتے ہیں جھوٹ کے سوداگروں کے سچ کی تحقیق کرنے والے، جنہوں نے اپنی آستین میں ہیں پالے، نفرت کا زہر اگلنے والے۔

مزید پڑھیں:۔Muhammad Zubair Arrested: آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details