سرینگر:جموں و کشمیر کے سرینگر میں لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جمعرات کو خصوصی انہدامی مہم چلائی گئی۔ اس دوران غیر قانونی طور پر بنائے گئے متعدد تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔ Special Demolition Drive in Srinagar
سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچے منہدم لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے خلاف ورزی افسر کی نگرانی میں صدربل، ناؤ پورہ، زونی، لال بازار، نگین، بٹ شاہ محلہ اور ڈلگیٹ میں کئی کنکریٹ تعمیراتی ڈھانچے منہدم کیے۔ مذکورہ علاقوں میں ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ دیگر غیر مجاز تعبیرات پر بھی انہدامی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Special Demolition Drive in Srinagar سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچے منہدم
انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کہ کہ وہ لاوڈا اور گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ Demolition Drive in Srinagar