پیر کی رات کوتوالی فیز-2 نوئیڈا اتر پردیش کے علاقے الاہباس گاؤں میں کچھ شرپسندوں نے ایک وکیل کو گولی مار دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے پیچھے زمینی تنازعہ کا مسئلہ ہے۔ اس معاملے میں پولیس کو اہم سراغ ملے ہیں۔ پولیس جلد ہی اس معاملے سے پردہ اٹھا سکتی ہے۔ اس کے لئے پولیس نے چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
معلومات کے مطابق نشانت (30 سال) ساکن الاہباس گاؤں میں رہتے تھے جو پیشے سے وکیل تھے۔ پیر کی رات ان کے گاؤں میں ایک شخص کی بیماری کی وجہ سے موت ہو گئی تھی، جسے وہ دیکھنے گیے تھے۔ وہاں سے واپسی کے دوران گھر کے قریب پہلے سے گھات لگائے بیٹھے بدمعاشوں نے ان پر دو گولیاں چلائیں۔ جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں گریٹر نوئیڈا کے ریئلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
نوئیڈا: شرپسندوں کے ہاتھوں وکیل کا قتل - نوئیڈا میں کچھ شرپسندوں نے ایک وکیل کو گولی مار دی
کوتوالی فیز 2 کے انچارج سجیت اپادھیائے نے بتایا کہ وکیل کے قتل کے پیچھے زمینی تنازعہ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس کو اہم سراغ بھی ملے ہیں۔ جلد قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
وکیل کے قتل کے پیچھے زمینی تنازعہ کا معاملہ
مزید پڑھیں:نوئیڈا: قتل کا ملزم پولیس کے ساتھ محاذ آرائی کے دوران زخمی
کوتوالی فیز 2 کے انچارج سجیت اپادھیائے نے بتایا کہ قتل کے پیچھے زمینی تنازعہ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس کو اہم سراغ ملے ہیں۔ جلد قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔